ابنا: یہ فوجی مشقیں فدائيان حریم ولایت تین کے نام سے انجام دی جارہی ہیں۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کےمطابق ان فوجی مشقوں کے ترجمان بریگيڈیر حسین چیت فروش نے کہا کہ ان فوجی مشقوں کا ابتدائي اور آزمائشی مرحلہ اختتام پذیر ہوگيا ہے۔ انہوں نے کہا اصلی مرحلے میں ایف چار، ایف پانچ، میگ انتیس صاعقہ اور سوخو چوبیس طیارے معینہ علاقے میں مختلف جنگي تکنیکوں کا مظاہرہ کریں گے اور فضا سے زمین تک مار کرنےوالے بموں اور میزائلیوں سے فرضی دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنائيں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان فوجی مشقوں میں فرضی دشمن کے بنیادی ٹھکانوں پر وسیع پیمانے پر رات کے آپریشن کے تحت بمباری کی جائے گي ۔ فدائيان حریم ولایت تین فوجی مشقوں میں فضائيہ کے مختلف طرح کے طیارے شریک ہیں جو اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ یہ فوجی مشقیں گذشتہ ہفتے ایران کے شمال مغربی علاقے میں شروع ہوئي تھیں۔ ............
/169